50

غزنی: افغانستان میں ایک مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، طیارے میں 83 افراد سوار تھے۔

غزنی: افغانستان میں ایک مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، طیارے میں 83 افراد سوار تھے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کی قومی ایئرلائن کا ایک مسافر بردار طیارہ صوبہ غزنی میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے بعد طیارے میں سے دھواں اُٹھتا ہوا دیکھا گیا ہے۔ طیارے میں 83 افراد سوار تھے۔طیارہ گرنے کی اطلاع کے بعد ایمبولینس اور فائر بریگیڈ کو جائے حادثہ پر بھیج دیا گیا ہے۔ پرواز کابل سے ہیرات جا رہی تھی۔ طیارہ جس علاقے میں گرا وہ طلبان جنگجوؤں کے زیر تسلط ہے۔
ترجمان گورنر نے مسافر طیارہ گرنے کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ یہ علاقہ طالبان کے زیر اثر ہے اس لیے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ حادثے میں جانی نقصان سے متعلق ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ طیارہ گرنے کے بعد طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی، حادثہ اتنا خوفناک ہے کہ طیارے میں موجود مسافروں کے زندہ بچ جانے کے امکانات نہایت کم ہیں۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں