54

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے افغان طالبان سے مذاکرات میں نمایاں پیش رفت کا خیر مقدم کیا ہے۔

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے افغان طالبان سے مذاکرات میں نمایاں پیش رفت کا خیر مقدم کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے کہا کہ حالیہ دنوں میں طالبان سے امن مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہوگئی ہے تاہم تاحال امن معاہدہ نہیں ہوا ہے اور مذاکرات کافی پیچیدہ ہیں، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بات چیت میں مزید آگے بڑھنے کی منظوری دے دی ہے۔

امریکا اور افغان طالبان کے درمیان امن معاہدہ ہونے کا امکان
مائک پومپیو نے امید ظاہر کی کہ افغانستان میں خونریزی میں نمایاں کمی کے حصول میں کامیاب ہوجائیں گے جو صرف کاغذ تک ہی محدود نہیں ہوگی بلکہ حقیقت میں بھی نظر آئے گی، اگر خونریزی میں کمی کا یہ ہدف حاصل ہوگیا اور اس میں کچھ عرصے کے لیے استحکام بھی آگیا، تو ہم ایک سنجیدہ بات چیت شروع کرسکیں گے جس میں تمام افغان گروہ شریک ہوں گے اور حقیقی مصالحت کو تلاش کریں گے۔
امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات میں جزوی جنگ بندی پر اتفاق ہوا ہے جس پر آج جمعے سے عمل درآمد شروع ہونا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا اور اس کے اتحادی ممالک نے 7 اکتوبر 2001 کو افغانستان پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں وہاں لاکھوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے جبکہ 20 سال سے یہ ملک عدم استحکام کا شکار ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں