22

لاہور: میو اسپتال میں زیر علاج 54 سالہ شخص کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے تاہم مریض کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

لاہور: میو اسپتال میں زیر علاج 54 سالہ شخص کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے تاہم مریض کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر پنجاب کا کہنا ہے کہ 10 مارچ کو برطانیہ سے آنے والے 54 سالہ شہری میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، مریض کو علامات ظاہر ہونے پر گزشتہ شب ہی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ مریض کا کورونا وائرس ٹیسٹ نجی لیبارٹری میں کیا گیا تھا۔

صوبائی وزیر صحت یاسین راشد نے بھی لاہور میں کورونا وائرس کے ایک مریض کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ رشتہ داروں، طبی عملے اور مریض سے براہ راست رابطے میں رہنے والوں کے بھی ٹیسٹ کرائے گئے ہیں جو منفی آئے ہیں۔ مریض کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
یہ خبر پڑھیں : کورونا وائرس؛ پنجاب میں 3 ہفتوں کیلیے دفعہ 144 نافذ

ڈاکٹر یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ اس مرض میں مبتلا 80 فیصد مریض صحت یاب ہوجاتے ہیں تاہم اس مرض سے بچنے کے لیے احتیاط لازمی ہے، صابن سے ہاتھ بار بار دھوئیں، گلے نہ ملیں اور گفتگو کے درمیان فاصلہ رکھیں تو اس بیماری سے بچا جا سکتا ہے۔

اسلام آباد میں ایک اور کراچی میں مزید 4 کورونا وائرس کیسز کی تصدیق

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر پنجاب بھر میں پہلے ہی دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے جب کہ عوامی، سیاسی اور سماجی اجتماعات معطل کردیئے گئے ہیں جب کہ کھیلوں تفریح مقامات بھی بند کردیئے گئے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں