12

نیب عدالتوں میں کیمرے لگا کر عوام کو دکھائیں کہ یہاں ہو کیا رہا ہے ، شاہد خاقان عباسی کا مطالبہ

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں میں واضح ہے کہ نیب کا مقصد سیاستدانوں کو توڑنا اور ان کی وفاداریاں بدلنے کی کوشش کرنا ہے ، نیب عدالتوں میں کیمرے لگا کر عوام کو دکھائیں کہ یہاں ہو کیا رہا ہے ۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم پر بے بنیاد الزامات عائد کئے گئے ہیں ، عوام کو بتائیں کہ ہم پر کیا الزامات ہیں ، تین سالوں سے کیا پیشرفت ہوئی ہے ،نیب اور چیئرمین نیب کی کارکردگی واضح ہو گئی ہے ، سپریم کورٹ کے احکامات دیکھ لیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں