9

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) کراچی میں کورنگی ، ملیر آئی آئی چندریگر روڈ کے اطراف سمیت مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ۔

کراچی میں بادل صبح سے ہی گھر آئے اور پھر مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کی صورت میں بر س پڑے ،شاہراہ فیصل ، صدر کلفٹن ، ایم اے جناح روڈ پر بھی ہلکی بارش ہوئی ۔ کورنگی پورٹ قاسم اور گلشین حدید میں بھی ابر کرم برسا۔

ادھرکے الیکٹرک کی جانب سے بارش میں شہریوں کو برقی آلات کے استعمال میں خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایات جاری کی گئی ہے ، نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق ترجمان کے الیکٹرک نے کہا کہ کے الیکٹرک کی ٹیمیں مکمل طور پر متحرک ہیں ،پانی جمع ہونے کے سبب حفاظتی اقدامات کے تحت عارضی طو رپر بجلی بند کی جا سکتی ہے ، غیر قانونی ذرائع سے بجلی کا حصول اور کنڈے بارش میں جان لیوا حادثات کا سبب بنتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں