فاتح ٹیم نے فائنل میں بھارت کو24 رنز سے شکست دے کر نیوزی لینڈ میں سبز ہلالی پرچم بلند کردیا، بدھ کو منعقدہ میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹ پر 192 رنز اسکور کیے، عاطف بیگ نے49 گیندوں پر سب سے زیادہ 48 رنز بنائے، دیگر تمام بیٹسمینوں نے بھی دہرے ہندسوں میں رسائی پاتے ہوئے ٹیم کی پوزیشن بہتر کی۔ جواب میں بھارتی ٹیم 169 رنز پر آؤٹ ہوگئی، نجیب جمالی اور محمد علی لاکھانی نے بہترین بولنگ کرتے ہوئے 3،3 وکٹیں حاصل کیں، حسن مرزا نے 2 اور کپتان سلیمان ہدیٰ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کرکے حریف پر دباؤ بڑھایا، محمد نجیب جمالی کو عمدہ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

جرمن اخبار ’بِلڈ‘ کو دیے گئے اپنے انٹرویو میں جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے کہا کہ ایران کی طرف سے ایک برطانوی آئل ٹینکر کو قبضے میں لینے اور دوسرے بحری جہاز کو عارضی تحویل میں لینے سے خلیج فارس میں صورت حال پہلے سے انتہائی سنگین اور خطرناک ہوگئی ہے جو جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہے