ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ہمایوں سعید کی ٹوئٹ کے جواب میں کہا تمہارا شکریہ ہیرو ہمایوں سعید۔ انہوں نے ہمایوں سعید کے مقبول ڈرامے ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ’’میرے پاس تم ہو‘‘ سے ’’ہمارے پاس تم ہو‘‘ تک۔ قوم کی حمایت اورپاک فوج پر اس کا اعتماد ہمارا فخر ہے۔ مجھے معلوم ہے یہ جملہ آپ کے دل کے قریب ہے’’آرام سے سوجاؤ ہم ہیں نا‘‘۔ اس کے ساتھ ہی ترجمان پاک فوج نے ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں وطن کے لیے جان قربان کرنے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے